کرنول 17؍مارچ(اعتمادنیوز)گورنمنٹ علاقائی پرنٹنگ پریس کرنول میں
جونیئرمینیجرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جناب سیدسراج الدین ایک خوف
ناک سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے،جن کی عمر48سال تھی۔وہ اپنا آبائی وطن
گارگیاپورم سے دوپہیوں والی گاڑی کے ذریعہ کرنول آرہے تھے،کرنول کے قریب
نندناپلی کراس روڈکے پاس آتماکورسے آنے والی ایک لاریAP16TX3114 نے سیدسراج
الدین کی گاڑی کوٹکردے دی۔جس سے مرحوم سخت زخمی ہوگئے ،آمبولینس کے ذریعہ
گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کرنول منتقل کرنے کے دوران وہ زخموں سے جا ں برنہ
ہوسکے۔ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کرنول میں سرکاری خانہ پری کرتے ہوئے پوسٹ
مارٹم کرنے کے بعدنعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی۔گارگیاپورم کی مسجدمیں
نمازجنازہ اداکی گئی،استاذاسلامیہ عربی کالج ومعتمدصفاء بیت المال شاخ
کرنول حافظ سیدفاروق باشاہ صاحب نے نمازجنازہ پڑھائی، گارگیاپورم کے
قبرستان میں تدفین عمل میںآئی ،پسماندگان میں بیوی کے علاوہ دولڑکے شامل
ہیں۔حادثہ کے بعد ڈرایؤنے خودکوپولیس کے حوالہ کردیا،سی آئی کرنول منڈل
پولیس اسٹیشن نے لاری کوضبط کرتے ہوئے ڈرائیورکے خلاف دفعہ304A,IPCکے تحت
ایک ایف آئی آر66/2015درج کرلیاہے،سی آئی نے بتایاکہ اس سلسلہ میں مکمل
تحقیقات کروائی جائیں
گی۔ مرحوم پریس ملازمین کی ایک یونین ٹی این ٹی یوسی
TNTUCکے جنرل سکریٹری تھے،وہ مسلسل 15سال سے پریس کی ترقی کے ساتھ ساتھ
ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہدکرتے رہے،عنقریب منعقدہونے والے
یونینس انتخابات کے لئے وہ کافی سرگرم رہے۔استاذالاساتذہ جناب عبدالرؤف خاں
صاحب،جناب عبدالغنی صاحب،سابق رکن بلدیہ جناب عبدالسلام صاحب،این آرآئی
جناب سیدمحمودباشاہ صاحب،مسلم قائد جناب بی عبدالشکورصاحب،جناب سیدشوکت علی
صاحب،جناب صلاح الدین صاحب،پریس یونین مسلم قائدین جناب محمدریاض احمد
صاحب،جناب حسن باشاہ صاحب،جناب محمودصاحب اورجناب عبدالقدوس صاحب کے علاوہ
رشتہ دار،دوست واحباب کی کثیرتعدادنے نمازجنازہ میں شرکت فرماکرمرحوم کے حق
میں دعاء کی۔رکن اسمبلی حلقۂ کرنول مسٹرایس وی موہن ریڈی ، پریس ملازمین
یونینس آئی این ٹی یوسی،اے آئی ٹی یوسی اوروائی ایس آرکانگریس پارٹی کے ذمہ
داران مسٹربھانوپرکاش،جی وی پرساد،ونئے،چکراپانی اوروائی نرسمہولوکے علاوہ
تمام ملازمین نے مرحوم کے مکان پہنچکرپسماندگان کوپرسہ دیا۔ تدفین کے
بعدگورنمنٹ پریس کے احاطہ میں بلاتفریق یونینس ایک تعزیتی تقریب منعقد کی
گئی،جس میں کئی قائدین نے اپنااظہارخیال کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کوخراج
تحسین پیش کیا۔